0
Tuesday 11 Dec 2018 12:41

مردان میں دیرینہ دشمنی پر باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

مردان میں دیرینہ دشمنی پر باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مردان میں دیرینہ دشمنی پر باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ جبر میں رپورٹ درج کراتے وقت اختر حمید سکنہ ساولڈھیر کا کہنا تھا کہ اس کے والد نور حمید اور بھائی خالد حمید موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ کاٹلنگ روڈ پر نصیر کلے کے قریب کشور، جمشید اور علی بہادر نے چلتی موٹرکار سے ان پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دونوں باپ بیٹا جاں بحق جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق فریقین کے درمیان دیرینہ دشمنی چل رہی تھی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 766053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش