0
Thursday 3 Jan 2019 17:03

کراچی والے اب گوبر گیس سے چلنے والی بسوں میں سفر کریں گے

کراچی والے اب گوبر گیس سے چلنے والی بسوں میں سفر کریں گے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد اپنی بے تحاشہ گنجان آبادی اور بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار کیا جاتا ہے جس کے تدارک کے لئے شہر میں بائیو گیس سے چلنے والی بسیں متعارف کرائے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ کراچی والوں کے لئے ایل پی جی اور سی این جی پر چلنے والے ذرائع آمد و رفت پر سفر کرنا معمول کی بات ہے لیکن اب شہر میں بائیو گیس سے چلنے والی بسیں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بائیو گیس دنیا میں توانائی کے حصول کا متبادل ایسا ذریعہ ہے جسے مویشیوں خصوصاً گائے اور بھینسوں کے گوبر سے حاصل کیا جاتا ہے، اسی وجہ سے اسے گوبر گیس بھی کہا جاتا ہے۔ کراچی میں زیر تعمیر بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے (گرین لائن پراجیکٹ) میں 200 ایسی بسیں شامل ہوں گی جو بائیو گیس سے چلیں گی، 58 کروڑ ڈالر سے زائد کی لاگت سے بننے والے اس منصوبے میں اقوام متحدہ کا بین الاقوامی گرین کلائمیٹ فنڈ 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔
 
وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اس منصوبے کے حوالے سے بتایا کہ بائیو گیس سے چلنے والی ان بسوں کو سڑکوں پر رواں دواں رکھنے کے لئے یومیہ 3 ہزار 200 ٹن گوبر کی مدد سے بائیومیتھین گیس حاصل کی جائے گی، اس کے ذریعے میں پھینکے جانے والے ناصرف فضلے کی مقدار کم ہوگی بلکہ یومیہ 50 ہزار گیلن پانی کی بھی بچت ہوگی۔ اس کے علاوہ 2.6 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ بھی کم پیدا ہوگی۔ واضح رہے کہ گرین بس منصوبے کا روٹ کم و بیش 30 کلومیٹر طویل ہے، اس میں 25 سے زائد بس اسٹاپس تعمیر کئے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 770028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش