0
Thursday 10 Jan 2019 11:49

ڈی آئی خان، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 2 بم ناکارہ

ڈی آئی خان، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 2 بم ناکارہ
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سڑک کنارے نصب دو بم ناکارہ بناکر شہر کو کسی بھی ممکنہ تباہی سے بچا لیا۔ پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کے علاقے زڑکنی میں نامعلوم شرپسندوں نے سڑک کے کنارے دو آئی ڈیز کو نصب کیا تھا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ بی ڈی ایس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر دونوں بم ناکارہ بناتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور آفریدی کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے مبینہ طور پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کو نشانہ بنانے کیلئے بم نصب کئے تھے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 771270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش