0
Tuesday 7 Jun 2011 01:33

جنوبی ویزرستان میں 3 امریکی ڈرون حملے، 5 غیرملکیوں سمیت 21 افراد ہلاک، 5 زخمی

جنوبی ویزرستان میں 3 امریکی ڈرون حملے، 5 غیرملکیوں سمیت 21 افراد ہلاک، 5 زخمی
وانا:اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں یکے بعد دیگرے تین مختلف امریکی ڈرون حملوں میں 5 غیر ملکیوں سمیت 21 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق پیر کو علی الصبح جنوبی وزیرستان میں وانا بازار سے تقریباً پچیس کلومیٹر دور مغرب کی جانب تحصیل ِبِرمل کے پہاڑی علاقے دانہ میں قائم شدت پسندوں کے دو مکانات کو جاسوس طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ سرکاری اہلکار کے مطابق پہلا حملہ تین بجے کے قریب ہوا ہے، جس میں ایک مدرسے کے قریب مٹی کے بنے ہوئے تین کچے کمروں پر دو میزائل فائر کیے گئے جس میں 12 افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے پنجابی طالبان بتائے جاتے ہیں جن کے ناموں کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اہلکار کا کہنا تھا کہ دوسرا حملہ بھی وچہ وانہ کے علاقے شاہ لم میں 5 بجے قریب ہوا ہے جس میں امریکی جاسوس طیارے سے ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والے پانچوں غیر ملکی ہیں جن کا تعلق ترکمانستان سے بتایا جاتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں کسی اھم شخص کی شمولیت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دانہ میں ہونے والے دونوں میزائل حملوں میں کسی مقامی فرد کے شامل ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ حملے کے بعد مقامی آبادی نے تمام لاشوں کو ملبے سے نکال لیا اور علاقے کے ایک قبرستان میں دفنا دیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے شوال میں ایک اور امریکی ڈرون حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے 4 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ حملے کے بعد علاقے میں امریکی جاسوس طیارے پرواز کرتے رہے جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا گیا۔ یاد رہے کہ اس علاقے میں پہلے بھی کئی بار امریکی جاسوس طیاروں کے حملے ہو چکے ہیں، جس میں مقامی لوگوں کے علاوہ شدت پسند بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 77243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش