0
Friday 18 Jan 2019 14:29

وفاق دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی نامکمل منصوبے مکمل کرے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

وفاق دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی نامکمل منصوبے مکمل کرے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کہنا ہے کہ دیگر صوبوں کی طرح وفاق سندھ میں بھی نامکمل منصوبوں کو مکمل کرے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں نئے گاج ڈیم سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں رکن ای سی این ای سی نثار احمد کھوڑو، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، اسپیشل سیکریٹری (ٹیکنیکل) اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جامشورو ضلع میں نیا گاج ڈیم تعمیر ہوا ہے، یہ وفاقی حکومت کا پراجیکٹ ہے، جس سے 28000 ایکڑ اراضی آباد ہوگی، اس پراجیکٹ کی اصل لاگت 9 ارب روہے تھی اور اب اس پراجیکٹ کی دوبارہ نظرثانی شدہ لاگت 47.7 ارب روپے ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہ رہی ہے کہ اس پراجیکٹ کو مکمل کرنے کیلئے سندھ حکومت 22 ارب روپے کا اشتراک کرے، لیکن سندھ حکومت یہ فنڈز نہیں دے سکتی، جس طرح وفاقی حکومت دیگر صوبوں میں اپنے پراجیکٹس مکمل کر رہی ہے، اسی طرح سندھ میں بھی اپنے پراجیکٹس مکمل کرے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ کراچی کیلئے فراہمی آب کے منصوبے ’کے فور پراجیکٹ‘ کیلئے 260 ایم جی ڈی پانی دیا جائے، یہ مسئلہ بھی وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے گا، یہ وفاقی حکومت کا پراجیکٹ ہے اور اس کی اسٹوریج کیپسٹی 121625 ایکڑ فٹ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس منصوبہ کے سروے کیلئے محکمہ ایریگیشن کو ہدایت کر دی۔
خبر کا کوڈ : 772744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش