0
Saturday 19 Jan 2019 19:13
مسئلہ کشمیر کے حل میں ہی پاکستان کی بقاء چھپی ہوئی ہے، شاداب رضا نقشبندی

سنی تحریک کا آزادی کشمیر ٹرین مارچ لاہور سے کراچی کیلئے روانہ

سنی تحریک کا آزادی کشمیر ٹرین مارچ لاہور سے کراچی کیلئے روانہ
اسلام ٹائمز۔ کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے، حکومت پاکستان سابقہ حکومتوں کی طرح روایتی بیانات کی بجائے کشمیر کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کرئے، تبدیلی سرکار عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کی صلاحیت نہیں رکھتی تو کم از کم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنے اندر کوئی تبدیلی لے کر آئے، افسوسناک امر یہ ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری سیاسی و مذہبی جماعتوں نے کشمیری عوام کو بے یارو مدگار چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہماری سیاسی جماعتیں کشمیر کیلئے قائداعظم کے فرامین کو بھول چکی ہیں، پاکستان سنی تحریک واحد جماعت ہے جو پورا سال کشمیری عوام اور کشمیر کی آزادی کیلئے اپنی آواز بلند کرتی رہتی ہے بھارتی مظالم کو پوری دنیا میں بے نقاب کرکے ہی ہم کشمیری عوام سے اپنے تعلق کا حق ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے لاہور ریلوے سٹیشن پر آزادی کشمیر ٹرین مارچ کے آغاز پر میڈیا کے نمائندؤں اور شرکاء ٹرین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں ہی پاکستان کی بقاء چھپی ہوئی ہے، پاکستان میں پانی کی کمی کی سب سے بڑی وجہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ ہے، کشمیری مسلمانوں پر 70 سال سے ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں، ہم کشمیری شہداء اور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں، جو ان تمام مظالم کے باوجود پاکستان کا نام لیتے ہیں اور پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہیں، کشمیر میں انسانیت سوز مظالم پر او آئی سی، اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی ٹھیکیداروں کی مجرمانہ خاموشی انسانیت کی تذلیل ہے، عالمی رہنما نیلسن منڈیلا نے کہا تھا کہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ ناجائز جھوٹ اور ظلم ہے کشمیر کی آزادی تک دنیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔

اس موقع پر صوبائی صدر پنجاب ڈاکٹر حافظ شاہد حسین نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل چاہتا ہے، لیکن اس پُرامن پالیسی کی وجہ سے بھارت کشمیریوں پر مسلسل ظلم کر رہا ہے، ہم بھارت کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر کی آزادی کیلئے ہم کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہے، کشمیری عوام کیلئے آواز اٹھانا ہمارا دینی و ملی فریضہ ہے اور یہ فریضہ ہم ہر لمحہ ادا کرتے رہے گے۔ ٹرین مارچ سے، صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب زاہد حبیب قادری، صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، رکن صوبائی رابطہ کمیٹی مفتی لیاقت علی رضوی، ڈویژنل صدر گوجرانوالہ علامہ طاہر رضا قائم مقام ضلعی صدر لاہور محمد عمر قریشی و دیگر قائدین نے شرکاء ٹرین سے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 773029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش