0
Monday 21 Jan 2019 21:23

تحریک آزادی کشمیر پاک خون سے عبارت ہے، فاروق احمد

تحریک آزادی کشمیر پاک خون سے عبارت ہے، فاروق احمد
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر حریت الائنس کے ترجمان فاروق احمد نے گاؤکدل شہداء کو ان کی 82ویں برسی پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر پاک خون سے عبارت ہے اور یہ قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی۔ لاپتہ کئے گئے سراج الدین کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سے ستائیس برس پہلے بھارتی فورسز نے انہیں گرفتار کرکے لاپتہ کیا اور ان کے غمزدہ خاندان کو ان کی بازیابی کے متعلق کچھ نہیں کہا گیا جو کہ ایک المیہ ہے۔ حریت الائنس کے ترجمان نے محمد یاسین ملک، محمد اشرف صحرائی، ظفر اکبر بٹ، ہلال وار، بلال صدیقی، شکیل بٹ، غازی بابا سمیت کئی مزاحمت کاروں کو گرفتار کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 773335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش