0
Thursday 31 Jan 2019 20:06

پشاور ہائیکورٹ نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافے پر حکم امتناع جاری کردیا

پشاور ہائیکورٹ نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافے پر حکم امتناع جاری کردیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافے پر حکم امتناع جاری کردیا اور کہا کہ لوگ مر رہے ہیں آپ دواؤں کی قیمت بڑھا رہے ہیں، دوائیں شارٹ کرنے والوں کے اسٹورز کو سیل کردیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ادویہ کی قیمتوں میں اضافے پر حکم امتناع جاری کردیا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا لوگ مر رہے ہیں اور آپ دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں، تو سرکاری وکیل نے کہا مارکیٹ میں دواؤں کی قیمت میں کمی سے دواؤں کی قلت ہو جائے گی، جس پر جسٹس اکرام نے وارننگ دی جس نے دوائی شارٹ کی، احتجاج کیا اسے لے آئیں، دوائیں شارٹ کرنے والوں کے اسٹورز کو سیل کردیں گے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل و ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ 11 جنوری کو ڈرگز ریگولیٹری اتھارٹی نے دواؤں کی قیمت میں 15 فیصد تک اضافہ کیا، ان دواؤں میں شوگر کی دوا، پین کلرز، فرسٹ ایڈ بینڈیج، نیبولائرز، اینٹی بایئوٹکس، پیٹ اور کھانسی کی دوائیں شامل ہیں، جس کے بعد ڈرگز ریگولیٹری اتھارٹی نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا دوائیں سرمایہ کاری، مریضوں اور ملک کے وسیع تر مفاد میں مہنگی کیں، انڈسٹری کی بقاء کیلئے دوائیں مہنگی کرنا ضروری تھا۔
خبر کا کوڈ : 775387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش