0
Friday 1 Feb 2019 14:18

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اس میں سوار دونوں پائلٹ بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ گرچہ دونوں پائلٹ نے طیارہ تباہ ہونے سے پہلے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے مگر دونوں پائلٹ پھر بھی جانبر نہیں ہو سکے، کیونکہ ایک پائلٹ عین تباہ شدہ طیارے کے جلتے ملبے میں آن گرا جبکہ دوسرے پائلٹ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ بھی ہلاک ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو میں بھارتی لڑاکا طیارہ میراج 2000 گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔ لڑاکا طیارہ بنگلورو میں ایچ اے ایل ایئرپورٹ پر گر کر تباہ ہوا ہے۔ حادثے سے قبل دونوں پائلٹ طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے جس کے بعد طیارے کے ملبے کی جگہ پر لینڈنگ کرنے سے ایک پائلٹ ہلاک ہوا۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ دوسرے پائلٹ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ بھارتی فضائیہ کے کے مطابق طیارہ حادثے کی تحقیقات کریں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 775485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش