0
Thursday 7 Feb 2019 14:47

ایمبولینس کا غلط استعمال روکنے کیلئے نئے ایس او پیز تیار

ایمبولینس کا غلط استعمال روکنے کیلئے نئے ایس او پیز تیار
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے موجودہ حالات کے پیش نظر ایمبولینسز کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے نئے ایس او پیز تیار کر لیے ہیں۔ نئے ایس او پیز کے مطابق کنٹرول روم کے ذریعے ایمبولینسز کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جائے گا۔ ایمبولینسز میں وائرلیس سیٹ لگائے جائیں گے جبکہ ڈرائیورز کو خصوصی سم کارڈ بھی فراہم کیا جائے گا۔ ہر ضلع کے ڈی سی آفس سے ڈرائیورز اور سٹاف کو خصوصی کارڈ جاری ہوں گے۔ ڈی سیز اور پولیس سے ایمبولینسز کی رجسٹریشن کروائی جائے گی اور ایکسائز کی جاری کردہ نمبر پلیٹ کیساتھ ساتھ خصوصی نمبر جاری کیا جائے گا جو گاڑی پر آویزاں کیا جائے گا۔ پنجاب بھر کی ایمبولینسز کے ڈرائیورز کا یونیفارم بھی ایک جیسا ہی ہوگا جبکہ سپیشل فلش لائٹ اور سائرن بھی ایک جیسے ہوں گے۔ ایمبولینسز کے ڈرائیورز اور سٹاف کی سکیورٹی کلیئرنس بھی لی جائیگی۔ نئے ایس او پیز کا مقصد ایمبولینس کا غلط استعمال روکنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 776682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش