0
Monday 18 Feb 2019 01:09

سکیورٹی کے مسائل نہ ہوتے تو ہزاروں لوگ سعودی ولی عہد کا استقبال کرتے، عمران خان

سکیورٹی کے مسائل نہ ہوتے تو ہزاروں لوگ سعودی ولی عہد کا استقبال کرتے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا دوست اور بھائی رہا ہے، سعودی قیادت اور عوام ہمارے دلوں میں رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کابینہ ارکان بھی موجود تھے۔ عشائیے میں حکومتی جماعت کے شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، گورنر سندھ عمران اسماعیل، فیصل واوڈا، خسرو بختیار اور دیگر شریک ہوئے، جبکہ اتحادی جماعتوں کی جانب سے خالد مقبول صدیقی اور فہیمدہ مرزا بھی عشائیے میں موجود تھے۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ معزز مہمان سعودی ولی عہد اور وفد کو خوش آمدید کہتا ہوں، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا دوست اور بھائی رہا ہے، سعودی قیادت اور عوام ہمارے دلوں میں رہتے ہیں، ہر ضرورت اور مشکل میں سعودی عرب نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا۔

سعودی سرمایہ کاری دونوں ملکوں کے وسیع تر مفاد میں ہے، سعودی عرب کی امداد پر شکر گزار ہیں، پاکستان سعودی عرب تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جا رہے ہیں، میرے لئے مکہ اور مدینہ کا سفر سب سے بڑا اعزاز ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر پاکستان میں سکیورٹی کے مسائل نہ ہوتے تو ہزاروں لوگ سعودی ولی عہد کا استقبال کرتے۔ وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ دوران ڈرائیونگ سعودی ولی عہد سے سیاحت کے فروغ پر بات ہوئی، ہمیں سیاحت کے میدان میں بہت کچھ کرنا ہے، پاکستان میں سیاحت کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا، گارڈ آف آنر کے بعد معزز مہمان کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 778579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش