0
Saturday 23 Feb 2019 09:55

نواز شریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

نواز شریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے ہائیکورٹ  میں درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں نواز شریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس میں بھارت کی جانب سے نواز شریف کا انٹرویو بطور ثبوت پیش کیے جانے کے معاملے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف حلف کی پاسداری نہ کرنے پر بغاوت کی کارروائی کیلئے متفرق درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کا مقدمہ عالمی عدالت میں زیر سماعت ہے، مقدمے میں بھارتی وکیل نے دلائل دیتے ہوئے نواز شریف کا متنازعہ انٹرویو بطور ثبوت پیش کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے نواز شریف کے متنازعہ انٹرویو سے عالمی عدالت میں پاکستان کا مقدمہ کمزور ہوا اور پاکستان کیلئے پوری دنیا میں شرم کا باعث بنا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف غداری کی کارروائی کیلئے درخواستیں پہلے ہی ہائیکورٹ میں زیر التوا ہیں، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی زیر صدارت بند کمرے کے اجلاس کی کارروائی نواز شریف کو بتائی، نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کے حلف کی پاسداری نہیں کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف حلف کی پاسداری نہ کرنے اور بغاوت کے الزام میں کارروائی کی جائے، عدالت مقدمے کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرے۔
 
 
خبر کا کوڈ : 779540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش