0
Saturday 11 Jun 2011 00:08

فضل الرحمن افغان مفاہمتی عمل کیلئے کردار ادا کریں،برہان الدین ربانی، افغانوں میں اختلافات سے بیرونی قوتوں کو جواز ملتا ہے، فضل الرحمان

فضل الرحمن افغان مفاہمتی عمل کیلئے کردار ادا کریں،برہان الدین ربانی، افغانوں میں اختلافات سے بیرونی قوتوں کو جواز ملتا ہے، فضل الرحمان
کابل:اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے سابق صدر اور افغان امن کمیشن کے سربراہ برہان الدین ربانی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا طالبان پر اثر و رسوخ ہے، وہ افغان مفاہمتی عمل میں کردار ادا کریں۔ برہان الدین ربانی نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے برہان الدین ربانی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو امن کیلئے تعاون کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمن اس حوالے سے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، وہ پاکستان اور افغانستان میں طالبان پر جنگ روکنے کے لیے دباوٴ ڈالیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وہ ہر قسم کے تعاون پر تیار ہیں، افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان اور دونوں طرف کے طالبان کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے شمالی وزیرستان آپریشن کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔
جعمیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان میں مختلف گروپوں میں اختلاف بیرونی قوتوں کو وہاں موجودگی کا جواز فراہم کرتا ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں افغانستان کے سابق صدر برہان الدین ربانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کے پرامن حل کیلئے علماء فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ برہان الدین ربانی نے یقین دلایا کہ افغانستان کی جہادی قوتیں جے یو آئی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 78065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش