0
Tuesday 5 Mar 2019 21:43

الیکشن کمیشن کی خیبر پختونخوا حکومت کو بلدیاتی انتخابات بروقت انعقاد کرنیکی ہدایت

الیکشن کمیشن کی خیبر پختونخوا حکومت کو بلدیاتی انتخابات بروقت انعقاد کرنیکی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن میں خیبر پختونخوا کے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کو آئندہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بروقت ممکن بنانے کی ہدایت کردی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ، محکمہ قانون اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی اداروں کی مدت 28 اگست 2019ء کو ختم ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا کی حکومت اگلے بلدیاتی انتخابات سے متعلق تیاریوں کے تمام عمل کو تیز کرے جبکہ بلدیاتی حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی تیاری اور ٹریننگ کو بروقت مکمل کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے مزید ہدایت کی کہ صوبائی حکومت 30 اپریل 2019ء سے قبل تمام قسم کے قانون سقم دور کرلے تاکہ بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔ حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 140 اے کے تحت بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے 120 دن کے اندر انتخابات کا انعقاد آئینی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 781551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش