0
Friday 8 Mar 2019 23:47

برطانیہ کے لیے سیاحتی، اکیڈمک اور پریمیئر ویزا سروس فیس میں اضافہ

برطانیہ کے لیے سیاحتی، اکیڈمک اور پریمیئر ویزا سروس فیس میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ برطانوی حکومت نے 29 مارچ سے سیاحتی ویزے کی فیس میں اضافے کا اعلان کردیا، اس سے قبل امریکہ نے بھی ویزہ فیس میں اضافہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کے بعد برطانیہ کی جانب سے سیاحتی ویزے کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ، جس کا اطلاق انتیس مارچ سے ہوگا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چھ ماہ کے سیاحتی ویزے کی فیس ترانوے سے بڑھاکر پچانوے پاؤنڈ کردی گئی، جبکہ دوسالہ ویزے کی فیس تین سو پچاس سے بڑھا کر  تین سو اکسٹھ ، دس سال کی ویزا فیس سات سو اٹھانوے سے بڑھا کر آٹھ سو بائیس پاؤنڈ مقرر کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اکیڈمک ویزا اور پریمیئر ویزا سروس فیس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ یاد رہے 3 روز قبل امریکا کی جانب سے پاکستان کیلئے نئی ویزا پالیسی متعارف کرائی گئی تھی، جس میں ویزہ مدت میں کمی ، ویزا فیس میں اضافہ شامل تھا۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق پاکستانیوں کے لیے ویزا مدت 5 سال سے کم کرکے3 ماہ کردی گئی جبکہ صحافیوں کو 3 ماہ کا ویزا جاری کرے گا اور سرکاری حکام کوویزا کام کی مدت کو مدنظر رکھ کر جاری کیا جائے گا، اس کے علاوہ امریکی ویزے کی فیس 160 ڈالرز سے بڑھا کر 192 ڈالرز کردی گئی تھی۔ خیال رہے دسمبر 2018ء میں دنیا بھر میں منی لانڈرنگ، انسانی اسمگلنگ اور دیگر جرائم میں اضافے کے باعث برطانوی حکومت نے گولڈن ویزا اسکیم بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ گولڈن ویزا اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے برطانوی شہریت حاصل کی تھی، جس سے برطانیہ سے 4 ارب 98 کروڑ پاؤنڈ ریونیو کمایا ہے، کیونکہ گولڈن ویزہ اسکیم کے ذریعے برطانوی شہریت، رہائش اور کاروباری سہولت باآسانی مسیر آتی تھی اور عام ویزے کے مقابلے میں گولڈن ویزہ حاصل کرنا نسبتاً آسان تھا۔
خبر کا کوڈ : 782167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش