0
Saturday 16 Mar 2019 18:29

بہت جلد تحریک لبیک کے گرفتار کارکنان و قائدین ہمارے درمیان ہوں گے، اعجاز اشرفی

بہت جلد تحریک لبیک کے گرفتار کارکنان و قائدین ہمارے درمیان ہوں گے، اعجاز اشرفی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت تحریک لبیک پاکستان کے گرفتار کارکنوں کے کیس کی سماعت ہوئی، تحریک کے سربراہ خادم رضوی، پیر افضل قادری، پیر اعجاز اشرفی، علامہ فاروق الحسن، پیر ظہیرالحسن شاہ، مولانا وحید نور سمیت دیگر قائدین اور کارکنان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے 30 مارچ تک مزید سماعت ملتوی کر دی۔ اس موقع پر احاطہ عدالت میں قائدین تحریک لبیک نے عالم اسلام اور تمام وکلاء، کارکنان، ذمہ داران و اسلامیانِ پاکستان کیلئے خصوصی دعا خیر کروائی۔ ترجمان تحریک لبیک یارسول اللہ پیر اعجاز اشرفی نے انسداد دہشتگردی کورٹ کے باہر میڈیا کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا قوم دعا کرئے ان شاء اللہ قائدین تحریک لبیک یارسول اللہ جلد ہمارے درمیان ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کی لیگل ٹیم نے اپنا ورک  انتہائی متحرک ہو کر شروع کیا ہوا ہے، جس کے نتائج جلد برآمد ہوں گے۔ اس موقع پر لاہور دہشتگردی کورٹ چائنہ چوک کے باہر کارکنان کی کثیر تعداد سڑک کے دونوں اطراف موجود تھی۔ جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔ تحریک لبیک پاکستان کے قائدین کورٹ پہنچے تو پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ کارکنان نعرے بازی کرتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 783567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش