0
Tuesday 23 Apr 2019 23:55

زمانۂ غیبت ذمہ داریوں، اعمال، اقدام و امید کا زمانہ ہے، عالم ساجدی

زمانۂ غیبت ذمہ داریوں، اعمال، اقدام و امید کا زمانہ ہے، عالم ساجدی
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی کا کہنا ہے کہ اصغریہ تحریک کی جانب سے ہفتہ معرفت امام زمانہ (عج) منایا  جا رہا ہے، جس میں معرفت امام زمانہ (عج) کی مناسبت سے پروگرامات منعقد کئے جائیں گے۔ اپنے بیان میں عالم ساجدی نے کہا کہ زمانۂ غیبت دین کے امور میں عمل، جدوجہد، ذمہ داریوں کو قبول کرنے اور انہیں ادا کرنے، مقاوت، استقامت اور صبر کا زمانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام زمانہ (عج) کے منتظرین کو چاہئے کہ وہ اسلامی سماج کو لاحق خطرات کو پہچانیں کہ جنہوں نے بڑی حد تک معاشرے کے بہت بڑے حصہ کو کمزور، زبوں حالی اور کفار کی اطاعت میں مبتلا کر دیا ہے، منتظرین امام زمان (عج) کو چاہیئے کہ وہ ہمارے سماج اور ہماری عزیز نوجوان نسل کو اس میں مبتلا  ہونے سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ زمانۂ غیبت ذمہ داریوں کا زمانہ ہے، اعمال و اقدام کا زمانہ ہے، امید کا زمانہ ہے اور باطل پر حق کی کامیابی کا زمانہ ہے، منتظر بنیں اور عمل کریں۔
خبر کا کوڈ : 790299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش