0
Monday 6 May 2019 11:15

وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کے اخراجات کا معاملہ، جسٹس عاطر محمود کی کیس سننے سے معذرت

وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کے اخراجات کا معاملہ، جسٹس عاطر محمود کی کیس سننے سے معذرت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بیرون ملک دوروں پر ہونیوالے اخراجات کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کا معاملہ، جسٹس عاطر محمود نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔ عدالت نے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔ درخواست گزار کی جانب سے معروف قانون دان اے کے ڈوگر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ خصوصی طیاروں میں سفر نہیں کریں گے، عمران نے دعوی کیا تھا کہ وہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی بجائے خودکشی کو ترجیح دیں گے، اسلام میں بھیگ مانگنا منع ہے اور وزیراعظم نے سعودی عرب سے 3 بلین ڈالر مانگے۔ درخواستگزار کا مزید کہنا ہے کہ تھر میں بچے غذائی قلت کا شکار ہیں اور وزیراعظم شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں جبکہ معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت معلومات حاصل کرنا ہر شہری کا حق ہے،اس قانون کے تحت عدالت عمران خان کے 9 ممالک میں خصوصی طیاروں پر سفر پر آنیوالے اخراجات کی تفصیلات طلب کرے۔
خبر کا کوڈ : 792439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش