0
Thursday 9 May 2019 21:00

ڈاکٹر عبد القدیر کی نقل وحرکت پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

ڈاکٹر عبد القدیر کی نقل وحرکت پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نقل و حرکت پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ درخواست پر آئندہ سماعت 21 مئی کو ہو گی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے نقل و حرکت پر پابندی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے اور موقف اختیار کیا تھا کہ سکیورٹی کے نام پر میری نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہے، گھر کے باہر تعینات سکیورٹی اہلکار اور  رکاوٹوں کو ہٹایا جائے اور تعلیمی اداروں کی تقریبات میں شرکت کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کے آر ایل کے سربراہ کے طور پر جو سکیورٹی مہیا کی گئی تھی وہ واپس کی جائے اور نقل و حرکت اور نظر بندی سمیت  تمام پابندیوں کو ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 793224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش