0
Friday 10 May 2019 20:53

ماہ صیام تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، علامہ باقر زیدی

ماہ صیام تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، علامہ باقر زیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ ماہ صیام تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، اس مقدس مہینہ میں اللہ تعالیٰ ہمیں موقع عطا کرتا ہے کہ ہم صوم و صلوۃ اور عبادات کے ذریعے اپنی اندرونی کثافتیں دور کریں، رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ اور اللہ تعالی کی طرف سے خصوصی انعام ہے، محض جسمانی عبادات سے اس ماہ کی برکتوں کو مکمل طور پر نہیں سمیٹا جا سکتا، بلکہ یہ مقدس مہینہ آپس کے معاملات میں صبرو تحمل رواداری، اخوت، عجز و انکساری کا بھی تقاضہ کرتا ہے۔ اپنے بیان میں علامہ باقر زیدی نے کہا کہ اس ماہ مبارک میں ہ میں ایثار و قربانی کے جذبات کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے، سحری و افطاری کے اوقات میں عزیز و اقربا کی ضروریات کو بھی پیش نظر رکھا جائے۔

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ جو لوگ ماہ مبارک رمضان کے ایام میں چوربازاری اور خودساختہ مہنگائی کرتے ہیں، وہ روزہ داروں کی مشکلات میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں، اس طرح کے اعمال روزہ کی قبولیت میں مانع ہیں، ایسے لوگوں روزہ کے روحانی فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزہ محض بھوکا رہنے کا نام نہیں، بلکہ اپنے تمام اعضا کو غیر شرعی امور سے دور رکھنے کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ صبر، برداشت اور رواداری اس مقدس مہینے کے خصوصی انعام ہیں، روزے کا حقیقی لطف ان انعامات کے حصول میں ہے اور یہ تب ہی حاصل ہوتے ہیں کہ جب نفس کے ساتھ جہاد میں ثابت قدمی اور استقامت اختیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران وطن عزیز کی ترقی و استحکام کیلئے بھی خصوصی طور پر دعا کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 793432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش