1
Sunday 12 May 2019 16:36

گلگت بلتستان میں چار نئے اضلاع کے قیام پر باقاعدہ کام شروع

گلگت بلتستان میں چار نئے اضلاع کے قیام پر باقاعدہ کام شروع
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں چار نئے اضلاع کے قیام پر باقاعدہ کام شروع کر دیا گیا ہے، محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے دیامر، بلتستان اور گلگت ڈویژن کے کمشنرز، سکردو، دیامر اور غذر کے ڈپٹی کمشنرز سے چار نئے اضلاع کے بارے میں ضروری تفصیلات طلب کر لی ہیں، محکمہ داخلہ سے جاری خط میں گزشتہ کابینہ اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے نئے اضلاع کی کل آبادی، رقبہ، حدود، ضلع کا نقشہ، ہیڈکوارٹر اور بجٹ کی تفصیلات ایک ہفتے کے اندر فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، متعلقہ کمشنرز اور ڈی سیز کی جانب سے ملنے والی رپورٹس کو آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کے خط کے بعد ڈی سیز اور اسسٹنٹ کمشنرز  اور نئے اضلاع کے عمائدین کے مابین اہم اجلاسوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، زرائع کے مطابق عیدالفطر کے فوری بعد نئے اضلاع کا باقاعدہ افتتاح عمل میں لایا جائے گا۔ جس کیلئے انتظامی طور پر اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 793795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش