0
Friday 24 May 2019 10:04

مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، ملیحہ لودھی

مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، ملیحہ لودھی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی قدروں کی مسلسل پامالی دیکھ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مباحثے سے خطاب میں ارکان کے سامنے بھارتی جبر کے ثبوت پیش کیے، مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی قدروں کی مسلسل پامالی دیکھ رہے ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارتی فوج کے مظالم و بربریت کو کالے قوانین تحفظ فراہم کر رہے ہیں، مقبوضہ وادی میں خواتین بھی تشدد سے محفوظ نہیں، سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کیلیے متحرک ہوں کیونکہ بے گناہ کشمیریوں کو تشدد سے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 795982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش