0
Saturday 25 May 2019 11:13

گلگت، جماعت اسلامی نے آئینی حقوق پر اے پی سی طلب کر لی

گلگت، جماعت اسلامی نے آئینی حقوق پر اے پی سی طلب کر لی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی گلگت بلتستان نے 26 مئی کو جی بی کی آئینی حیثیت پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی۔ اے پی سی کا مقصد جی بی کے آئینی حقوق کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنا ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں حکمران جماعت سمیت پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی، ایم ڈبلیو ایم، تنظیم اہل سنت، جے یو آئی، شیعہ علماء کونسل، اسلامی تحریک، انجمن امامیہ سمیت دیگر علاقائی جماعتوں اور عمائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع گلگت نظام الدین کا کہنا ہے کہ جی بی کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کر کے بلامشروط پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے کے بعد ملکی سالمیت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں مگر وفاقی حکمرانوں نے مختلف بہانوں سے گزشتہ ستر سالوں سے عوام کو بنیادی و آئینی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے، جی بی اسمبلی کی حیثیت وفاقی ڈپٹی سیکرٹری کے برابر بھی نہیں، ہمیں ایسا کوئی بھی فیصلہ قبول نہ ہو گا جس میں قومی اتفاق رائے شامل نہ ہو۔ اے پی سی میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی متفقہ مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 796170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش