0
Saturday 25 May 2019 17:38

سندھ میں نئے صوبے سے متعلق ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا، ایم کیو ایم پاکستان

سندھ میں نئے صوبے سے متعلق ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا، ایم کیو ایم پاکستان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں نئے صوبے سے متعلق سیاسی جماعتوں سے رابطے اور ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کے سندھ میں نئے صوبے کی حمایت نہ کرنے کے بیان پر ترجمان ایم کیو ایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا سندھ میں نئے صوبے سے متعلق مؤقف ان کی جماعت کی رائے ہوسکتی ہے، ایم کیو ایم سمجھتی ہے سندھ میں نئے صوبے کے قیام کے لئے آگے بڑھا جائے، نئے صوبے سے متعلق سیاسی جماعتوں سے رابطے اور ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ 10 سالوں میں 2 ہزار ارب روپے کا فنڈ چوری کیا گیا، سندھ کے شہروں کا استحصال کیا گیا، جعلی ڈومیسائل کے ذریعے شہری نوجوان کا روزگار چھینا گیا اور سندھ پبلک سروس کمیشن میں تعصب برتا گیا۔
خبر کا کوڈ : 796246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش