0
Monday 27 May 2019 12:10

لاہور، پولیس ہیلپ لائن ون فائیو کی عمارت پر حملے کو 10 برس بیت گئے

لاہور، پولیس ہیلپ لائن ون فائیو کی عمارت پر حملے کو 10 برس بیت گئے
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پولیس ہیلپ لائن ون فائیو کی عمارت پر ہونیوالے خودکش حملے کو 10 سال بیت گئے۔ المناک سانحہ 27 مئی 2009 کو "ریسکیو 15 بلڈنگ" میں پیش آیا تھا، پولیس کی جانب سے اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز کی زیر صدارت شہداء کے مزاروں پر تقریب ہوئی۔ سانحے میں 14 پولیس افسران و اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ پولیس کے مسلح دستوں نے شہداء کے قبروں پر سلامی دی۔ تقریب میں پولیس افسران، شہداء کے اہل خانہ اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایس پی ہیڈ کوارٹری سید کرار حسین شاہ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، لاہور پولیس کے شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز کا کہنا تھا کہ شہر میں امن ہماری اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ شہداء کے مقدس لہو کو فراموش نہیں کریں گے بلکہ نئے جذبے اور عزم کیخلاف دہشتگردوں کا قلع قمع کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 796475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش