0
Friday 31 May 2019 06:24

قوم کو ایک مرتبہ پھر صوبے کا جھوٹا نعرہ دے کر لسانیت کی آگ کو بھڑکایا جارہا ہیں، مصطفیٰ کمال

قوم کو ایک مرتبہ پھر صوبے کا جھوٹا نعرہ دے کر لسانیت کی آگ کو بھڑکایا جارہا ہیں، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بعض لوگ قوم کو ایک مرتبہ پھر صوبے کا جھوٹا نعرہ دے کر لسانیت کی آگ کو بھڑکا رہے ہیں جو کسی بھی صورت میں ملک و قوم کے لئے سود مند ثابت نہیں ہوگی، کسی کو بھی نفرتوں کے بیچ ڈال کر اپنی آنے والی نسلوں کو انتشار اور تباہی کے راستے پر گامزن کرنے نہیں دیں گے، اب لسانیت کی آگ کو ہمیشہ کیلئے بجھا کر لوگوں کو اس جانب مائل کرتے رہیں گے تاکہ وہ اپنے اور اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے عزت، انصاف اور اختیار کی خاطر اپنے حکمرانوں کو کردار، صلاحیتوں، ایمانداری اور اہلیت کی بنیاد پر منتخب کریں، تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک بہتر پاکستان اور روشن مستقبل مل سکے، پی ایس پی نفرت و تعصب کی سیاست سے پاک ہوکر عوامی مسائل حل کرنے کی جدوجہد کررہی ہے، پاک سرزمین پارٹی نے صرف مسائل ہی اجاگر نہیں کیئے بلکہ انکا زمینی حقائق کے مطابق حل بھی تجویز کیا ہے اس لئے لوگ ہمارے ساتھ تیزی سے جڑ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پی ایس پی کورنگی ڈسٹرکٹ کے تحت منعقد افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر سندھ کونسل کے صدر شبر قائم خانی، کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر آصف حسنین، نیشنل کونسل کے رکن آفاق جمال سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ 

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سندھی ہمارے بھائی ہیں، ہمارے آباؤ اجداد کو جس طرح انہوں نے گلے لگایا اس کیلئے سندھی ہمارے لئے انصار کا درجہ رکھتے ہیں، ایسا ممکن نہیں کہ صرف کراچی میں مہاجر بچوں کی محرومیوں پر بات کریں بلکہ پورا سندھ ہمارا ہے اور کراچی سے کشمور تک ہر بچے کو ایک نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم نے محبتیں بانٹی ہیں ہمیں بھی سندھ بھر سے محبتیں ملی ہیں، سندھ کے ہر بچے کو تعلیم، صحت، اور روزگار کی فراہمی یقینی بنانا ہمارا اولین مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہمارے آباؤ اجداد دفن ہیں، ہمیں بھی اسی میں دفن ہونا ہے، اس مٹی اور یہاں کی تہذیب سے ہمیں محبت ہے، یہاں کی ثقافت دنیا بھر میں ہماری پہچان ہے اور اس پر فخر کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 797154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش