0
Thursday 6 Jun 2019 14:52

عید کی تعطیلات کے باعث اہلخانہ کی نواز شریف سے ملاقات نہ ہو سکی

عید کی تعطیلات کے باعث اہلخانہ کی نواز شریف سے ملاقات نہ ہو سکی
اسلام ٹائمز۔ عیدالفطر کے دوسرے روز ملاقات کا ہفتہ وار دن ہونے کے باوجود سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کے خاندان یا کسی پارٹی رہنما کی ملاقات نہیں ہو سکی۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے ہفتہ وار ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر ہے لیکن اس کے باوجود عید کے دوسرے روز وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے نواز شریف سے کسی کی بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس کے باوجود نواز شریف سے ملاقات کیلئے آنیوالے رہنماؤں کے استقبال کیلئے لیگی کارکن معمول کے مطابق سینٹرل جیل کوٹ لکھپت پہنچ گئے۔

لیگی کارکن اپنے ساتھ تازہ پھل اور کھانا لائے اور اسے نواز شریف کو بھجوانے کا مطالبہ کیا لیکن جیل سکیورٹی پر تعینات عملے نے لیگی کارکنوں کو آگے جانے اور پھل جیل کے اندر بھجوانے سے منع کر دیا جس پر لیگی کارکنوں اور جیل پولیس عملے میں تلخ کلامی اور تکرار بھی ہوئی۔ لیگی کارکنوں کا کہنا تھا کہ جیل حکام سکیورٹی تقاضے پورے کر لیں اور پھل نواز شریف تک پہنچائیں لیکن جیل انتظامیہ نے انہیں اجازت نہ دی جس پر لیگی کارکنان نے جیل پولیس کیخلاف جیل سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھرنا بھی دیا اور جیل حکام کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ 3 گھنٹوں سے زائد وقت پر لیگی رہنماوں کا انتظار کرنے کے بعد کارکن مایوس گھروں کو لوٹ گئے۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے باعث کسی بھی قیدی کیساتھ ملاقات کی اجازت نہیں۔
خبر کا کوڈ : 798124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش