0
Sunday 12 Jul 2009 09:30

ڈیرہ غازی خان،مدرسہ پر چھاپہ،مقابلے میں بیت اللہ محسود کا نائب کمانڈر مارا گیا،اسلحہ سے بھرا ٹرک برآمد،سوات ملاکنڈ میں 20نو گو ایریاز ختم

ڈیرہ غازی خان،مدرسہ پر چھاپہ،مقابلے میں بیت اللہ محسود کا نائب کمانڈر مارا گیا،اسلحہ سے بھرا ٹرک برآمد،سوات ملاکنڈ میں 20نو گو ایریاز ختم
ڈیرہ غازی خان ،اسلام آباد ، سوات ،: صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں مدرسہ پر چھاپہ کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں بیت اللہ محسود کا نائب کمانڈر ہلاک،تین کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ پولیس نے اسلحہ سے بھرا ایک ٹرک بھی برآمد کر لیا ہفتے کی صبح دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا ڈیرہ غازی خان کے دور افتادہ علاقے شالدن لوند میں دارالعلوم عثمانیہ پر چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی جوابی کارروائی میں بیت اللہ محسود کا قریبی ساتھی عبداللہ ہلاک ،تین کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ پولیس نے راکٹ لانچر ، دھماکہ خیز مواد ، کلاشنکوفیں اور رائفلوں سے بھرا ٹرک بھی تحویل میں لے لیا جبکہ پولیس نے مدرسہ کے مہتمم مولانا موسیٰ کو بھی حراست میں لے لیا ہے ڈی ایس پی صدر چوہدری لیاقت کے مطابق پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارا جانے والا دہشتگرد عبداللہ بیت اللہ محسود کا قریبی ساتھی تھا اور بطور نائب کمانڈر کام کر رہا ہے ڈی ایس پی کے مطابق یہ دہشتگرد صوبہ سرحد سے ڈیر ہ اسماعیل خان کے راستے پنجاب میں داخل ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹرک سے جدید ترین اسلحہ بھی برآمد کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ چھاپہ خفیہ اطلاع پر مارا گیا تھا ۔ادھر سکیورٹی فورسز نے مالاکنڈ اور سوات کے مختلف علاقوں میں تحریک طالبان سوات کے شدت پسندوں کی طرف سے قائم کردہ بیس سے زائد نو گو ایریاز ختم کرکے ان علاقوں کو عوام کے لئے کھول دیا سکیورٹی فورسز کے ذمہ دار ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ مالاکنڈ اور سوات کے مختلف علاقوں سے شدت پسندوں کے خاتمہ کے بعد جب تلاشی و کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا تو اس بات کا انکشاف ہوا کہ شدت پسندوں نے کئی علاقوں کو وہاں کے عوام کے لئے ممنوع قرار دے رکھا تھا اور انہوں نے اپنی چیک پوسٹیں قائم کر رکھی تھیں جن سے آگے کوئی عام شہری نہیں جا سکتا تھا ان ممنوعہ علاقوں کو نو گو ایریا میں تبدیل کرنے کا مقصد سوات کی عوام سے اپنی سرگرمیوں اور غیر ملکی مدد و دہشت گردوں کو چھپانا تھا شدت پسندوں نے جن علاقوں نو گو ایریا قرار دے رکھا تھا ان میں سلطان واس،زیارت دنائی بابا،بونیر کی شمالی و مغربی پہاڑیاں،قمبر،شاہدزئی اور اس کی پہاڑی مینگورہ اور اردگرد کی پہاڑیوں،پیو چار، امام ڈھیری، چار باغ،طالانگ ولی آباد،شانگلہ وغیرہ شامل تھے اب فوج نے ان تمام علاقوں کو کھول کر اپنی چیک پوسٹیں بنالیں ہیں اور ان کا کنٹرول سوات انتظامیہ کی واپسی پر انکے حوالے کر دیا جائے گا جن لوگون نے نقل مکانی نہیں کی تھی انہوں نے اپنا کاروبار شروع کر دیا ہے اور ان علاقوں میں آمدو رفت شروع کر دی ہے فوج ان کو تحفظ دے رہی ہے نو گو ایریاز میں تلاشی اور کلیئرنس آپریسن کے دوران بڑی بڑی غاریں،سرنگیں اور ان میں چھپایا گیا اسلحہ بارود فورسز کے ہاتھ لگا جبکہ تربیت کے خفیہ مراکز کو تباہ کر دیا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ،بارودی سرنگیں اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والے آلات اپنے قبضہ میں لے لئے۔درین اثناء سکیورٹی فورسز نے آپریشن راہ راست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سرچ اور کلیئرنس کے دوران 26دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے جبکہ متاثرین آپریشن کو 1ارب 55کروڑ روپے کی رقم بھی تقسیم کی جا چکی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سوات میں سکیورٹی فورسز نے مالم جبہ کے قریب عباسیہ ہوٹل میں سرچ آپریشن کے دوران دو دہشتگردوں کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے ایک چھوٹی مشین گن ایک رائفل ایک کاربائن اور تین پسٹل برآمد ہوئے سکیورٹی فورسز نے ولی آباد چرکئی گاؤں میں سرچ آپریشن کے دوران چوبیس دہشتگردوں کو گرفتار کیا جبکہ تھانہ میں سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار زخمی بھی ہوئے بنوں میں ہوائید اور نورر کی رابطہ سڑک پر ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے پل کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ دیر میں سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے چار سیفٹی فیوز چار ڈیٹینٹرز اور چھ کلو بارودی مواد برآمد کرنے سمیت شدت پسندوں کا ایک خفیہ ٹھکانہ بھی تباہ کردیا پاک فوج نے متاثرین آپریشن کی امداد کیلئے اب تک 1لاکھ 25ہزار سے زائد کیش کارڈ تقسیم کئے جبکہ متاثرین آپریشن نے اب تک 1ارب 55کروڑ روپے کی رقم ان کے ذریعے حاصل کی ۔

خبر کا کوڈ : 7988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش