0
Saturday 11 Jul 2009 09:14

ڈیرہ غازی خان: مدرسے پر چھاپہ،شدت پسند ہلاک، اسلحہ سے بھرا ٹرک برآمد

ڈیرہ غازی خان: ہلاک دہشت گرد بیت اللہ محسود کا نائب کمانڈر تھا
ڈیرہ غازی خان: مدرسے پر چھاپہ،شدت پسند ہلاک، اسلحہ سے بھرا ٹرک برآمد
ڈیرہ غازی خان:ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے کارروائی کے دوران ایک مبینہ دہشت گرد کو ہلاک اور تین کو گرفتار کر کے بارود اور اسلحے سے بھرا ٹرک برآمد کر لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے تحصیل تونسہ شریف کے کچے کے علاقے بستی رکھ شادن لونڈ میں ایک مدرسے پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک مبینہ دہشتگرد مارا گیا جبکہ تین کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق آج دہشتگردی کی بڑی کارروائی کا خدشہ تھا۔ڈی پی او ڈاکٹر محمد رضوان کے مطابق مبینہ دہشگردوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے جن کی تلاش کیلیے قریبی آبادیوں کا گھیرائو کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہےجبکہ مدرسے میں موجود بارود سے بھرے ایک ٹرک کو قبضے میں لے لیاگیا۔ کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے اسلحے میں بائیس دستی بم ،دس کلو بارود، پانچ خودکش جیکٹس،خودکار رائفلیں اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔
ڈیرہ غازی خان: ہلاک دہشت گرد
بیت اللہ محسود کا نائب کمانڈر تھا

ڈیرہ غازی خان:ڈیرہ غازی خان میں پولیس کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والا دہشت گرد بیت اللہ محسود کا نائب کمانڈر تھا۔جبکہ تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارود اور اسلحے سے بھرا ٹرک برآمد کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے تحصیل تونسہ شریف کے کچے کے علاقے بستی رکھ شادن ُلونڈ میں مدرسہ عثمانیہ پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ دہشت گرد مارا گیا جس کے بارے میں بعد میں پتہ چلا کہ ہلاک ہونے والا بیت اللہ محسود کا نائب کمانڈر عبد اللہ تھا،جبکہ گرفتار ہونے والے تین دہشت گردوں میں سے ایک شخص امان اللہ کا تعلق وزیرستان سے اور دوسرا شخص مدرسہ عثمانیہ کا مہتمم ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے اسلحے اور بارود سے بھرا ٹرک بھی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسلحے میں توپ خانے کے گولے،راکٹ لانچر،بم ،دھماکا خیز مواد اور دیگر بھاری اسلحہ شامل ہے۔ 

 
خبر کا کوڈ : 7902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش