0
Wednesday 19 Jun 2019 21:34

گلگت بلتستان میں سیاحوں کیلئے پانچ سپیشل ویلیو زون کے قیام کا فیصلہ

گلگت بلتستان میں سیاحوں کیلئے پانچ سپیشل ویلیو زون کے قیام کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں سیاحوں کیلئے پانچ سپیشل ویلیو زون کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان زونز میں داخل ہونے کیلئے رجسٹریشن لازمی ہو گی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو آغا خان فاؤنڈیشن کے وفد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تجویز کردہ زون وادی بابو سر، دیوسائی نیشنل پارک، مرکزی ہنزہ، خنجراب نیشنل پارک اور شندور پارک ہیں۔ تجویز کے تحت مذکورہ پارکوں میں پہلے سے رجسٹریشن کی شرط رکھی جائے گی تاکہ زون میں داخل ہونے والوں کی تعداد کو کنٹرول کیا جا سکے۔ وفد کی قیادت آغا خان ٹرسٹ برائے کلچر کے ڈائریکٹر پارٹنرشپ و ڈویلپمنٹ یورین وینڈر تاس کر رہے تھے۔ آغا خان ڈویلپمنٹ پروگرام کے وفد نے وفاقی وزیر کے دفتر میں ان سے ملاقات کی اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے جاری منصوبوں سے آگاہ کیا۔ مسٹر تاس نے مشیر وزیراعظم کو بتایا کہ پروگرام کے تحت پانچ سپیشل ویلیو زونز کا اعلان کیا جائے گا جہاں قانون سازی کی مدد سے سیاحوں کی آمدورفت کو کنٹرول کیا جائے گا۔ مزید براں ماحول دشمن اور غیر ذمہ دارانہ سیاحت کی صورت میں مقامی حکومتیں بھاری جرمانے عائد کر سکیں گی۔ اس سلسلے میں قانون سازی کی بھی تجویز ہے۔
خبر کا کوڈ : 800427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش