0
Tuesday 2 Jul 2019 21:42

خیبر پختونخوا میں ایک ہی دن میں 5 پولیو کیسز کا دوسرا واقعہ

خیبر پختونخوا میں ایک ہی دن میں 5 پولیو کیسز کا دوسرا واقعہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ایک ہی دن میں 5 پولیو کیسز کا دوسرا واقعہ سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں مزید 5 نئے پولیو وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں، بنوں میں 3 اور ضلع تورغر میں 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں رواں برس پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 37 ہوگئی ہے، خیبر پختونخوا سے 31 پولیو کے کیس سامنے آچکے ہیں، جبکہ سندھ اور پنجاب سے 3، 3 پولیو کے کیس سامنے آئے ہیں اور خیبر پختونخوا میں ایک ہی دن میں 5 پولیو وائرس کے کیسز سامنے آنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ واضح رہے 28 جون کو خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کے 5 نئے کیسز سامنے آئے تھے، بنوں اور تورغر سے 2، 2 جبکہ شمالی وزیرستان سے ایک کیس کی شناخت ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 802761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش