0
Saturday 27 Jul 2019 17:29

قادیانیوں کی سازشیں، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پر یوم احتجاج

قادیانیوں کی سازشیں، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پر یوم احتجاج
اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پر ملک بھر میں اندرون و بیرون ممالک قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ قادیانیوں کی غیر آئینی سرگرمیوں کو کنٹرول کرکے انہیں آئین اور قانون کا پابند بنائے، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، نائب امراء مولانا خواجہ عزیز احمد، مولانا پیر حافظ ناصرالدین خاکوانی، ناظم اعلیٰ مولانا عزیز الرحمان جالندھری، مرکزی راہنما مولانا اللہ وسایا، مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا محمد اکرم طوفانی، مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، حافظ محمد انس، مولانا وسیم اسلم نے کہا کہ منکرین ختم نبوت قادیانی قرآن و سنت کی رو سے صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا میں غیر مسلم ہیں۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ قادیانی پاکستان کے آئین و قانون کو تسلیم نہیں کرتے اور وہ اسلام و آئین پاکستان دشمن سرگرمیوں پر بننے والے مقدمات کی آڑ میں پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کرتے ہیں، جو ان کا ملک دشمن پرانا وطیرہ رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیرون ملک پاکستان کو بدنام کرنے اور آئین پاکستان کے انکاری قادیانیوں پر پاکستان سے غداری کرنے کا مقدمہ قائم کیا جائے اور قادیانی فتنہ کی اسلام و پاکستان دشمن سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، جو حکومت کا دینی و آئینی تقاضا ہے۔
خبر کا کوڈ : 807439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش