0
Monday 29 Jul 2019 21:58

وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی۔ ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکا اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 807804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش