0
Wednesday 7 Aug 2019 16:00

خیبر پختونخوا میں پولیو کے 5 اور نئے کیسز سامنے آگئے

خیبر پختونخوا میں پولیو کے 5 اور نئے کیسز سامنے آگئے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے تین اضلاع سے پولیو کے 5 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق 3 کیسز بنوں، 1 چارسدہ اور 1 کیس شمالی وزیرستان سے سامنے آیا ہے، جن میں 3 لڑکیاں اور 2 لڑکے شامل ہیں۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق صوبہ میں پولیو کیسز سامنے آنے کی بڑی وجہ انکاری والدین ہیں۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے والدین سے التماس کی ہے کہ کہ وہ پولیو مہمات میں پولیو ٹیموں کا ساتھ دیں، تاکہ ان کے بچے تاعمر معذوری سے محفوظ رہیں۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے کہا ہے کہ والدین منفی پروپیگنڈا پر کان نہ دھریں بلکہ اپنے بچوں کو معذور ہونے سے بچائیں۔ 5 نئے کیسز آنے سے خیبر پختونخوا میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 809383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش