0
Friday 9 Aug 2019 02:30

بھارت خطے کے امن کو نقصان پہنچا رہا ہے، سید احمد رضوی

بھارت خطے کے امن کو نقصان پہنچا رہا ہے، سید احمد رضوی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر سید احمد رضوی نے مقبوضہ کشمیر کے سلسلے میں بھارتی حالیہ ناروا اقدامات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارتی یکطرفہ اقدام کے خطے پر منفی اثرات پڑینگے۔ بھارتی حکومت کو تمام غیر قانونی اقدامات واپس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہیئے اور مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو ہر ممکن انصاف دلانا ہوگا۔ امریکہ اسرائیل اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے ملک کے استحکام اور امن کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

پاک فوج نے کشمیر کے حوالے سے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور اس کے مستقل حل کے لیے ہر ٹھوس اقدام کی حمایت کی ہے، مگر ان تمام حالات میں بھارت نے مسئلہ کشمیر پر نہ صرف لچک دکھانے کی کوشش نہیں کی بلکہ اسے مزید پیچیدہ بنانے کی مذموم کوشش کی جاتی رہی ہے۔ پاکستانی غیور عوام سے ہمارا مطالبہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاک فوج اور حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دیں، ان شاء اللہ تعالی عوام، پاک فوج، حکومتی مثبت پالیسی اور آپس کی یکجہتی سے مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں سب کے لیے قابل قبول حل سامنے آئے گا۔
پاکستان زندہ باد پاک فوج پایندہ باد
خبر کا کوڈ : 810012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش