0
Tuesday 13 Aug 2019 19:11

کشمیریوں کی آزادی تک ہماری خوشیاں ادھوری ہیں، شہباز شریف

کشمیریوں کی آزادی تک ہماری خوشیاں ادھوری ہیں، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کی نماز ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جبکہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی جاتی امراء میں کی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) و قائد حزب اختلاف میاں  شہباز شریف نے نمازعید الاضحیٰ ماڈل ٹاؤن میں ادا کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملکی سلامتی و استحکام کیلئے بھی دُعا کی۔ میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عید کشمیریوں کے نام کرتے ہیں اور ان کی آزادی تک ہماری خوشیاں ادھوری ہیں۔ نماز کی ادائیگی کے بعد میاں شہباز شریف جاتی امراء رائیونڈ پہنچے، جہاں انہوں نے اپنی والدہ سے عید ملی، اس کے بعد میاں شہباز شریف نے اپنے والد میاں شریف مرحوم، بھائی عباس شریف مرحوم اور بھابھی بیگم کلثوم نواز کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی جبکہ بعدازاں سنت ابراہیمی کی ادائیگی بھی کی۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے داماد، مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور نواسے جنید صفدر نے رائیونڈ میں نماز عید ادا کی۔
خبر کا کوڈ : 810334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش