0
Thursday 29 Aug 2019 22:09

نواز شریف پلی بارگین پر آمادہ ہوگئے ہیں، صابر شاکر

نواز شریف پلی بارگین پر آمادہ ہوگئے ہیں، صابر شاکر
اسلام ٹائمز۔ سینیئر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پلی بارگین پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، بریکنگ نیوز یہ ہے کہ اب نواز شریف معاملات براہ راست طے کر رہے ہیں۔ انہوں نے پیغام بھجوایا ہے اور اس میں کچھ ریٹائرڈ سروس کے لوگ ہیں، جن میں عدلیہ اور فوج کے کچھ لوگ شامل ہیں، جو مشترکہ دوست ہیں. کیونکہ یہ بات اُن تک پہنچا دی گئی تھی، اس معاملے کو حل کرنے کا پلی بارگین کے علاوہ کوئی طریقہ یا آپشن نہیں ہے۔ پلی بارگین ہوگی، جو رقم بنتی ہے، نواز شریف، مریم نواز، حسن نواز، حسین نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا ایک مکمل پیکج ہے، جس کا اداروں نے پتہ چلا لیا ہے کہ ان کی بلین ڈالرز کی جائیدادیں ہیں۔ ان کو بتایا جائے گا کہ آپ کا یہ حساب کتاب ہے، ایک مرتبہ میں نے نیب کے ایک افسر سے دریافت کیا کہ ان سے پلی بارگین میں کتنی رقم لی جائے گی تو انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کا خاندان 25 ارب ڈالر سے زیادہ کی آسامی ہے، اب دیکھا جائے گا کہ کتنے میں سودا ہونا چاہیئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ رات کوٹ لکھپت جیل میں ایک نشست ہوئی، جس میں نواز شریف صاحب کے ساتھ بات چیت ہوئی، جس میں معاملات طے کیے جا رہے ہیں کہ رقم کتنی ہوگی اور کیا ہوگی۔ ان کی نااہلیت کسی صورت ختم نہیں ہوگی، عدالتیں ختم کر دیں تو الگ بات ہے، لیکن نااہلیت ختم کرنا نہ تو ڈیل کا حصہ ہوگا، نہ ہی پلی بارگین کا حصہ ہوگا۔ جو کچھ بھی ہوگا وہ قانون اور آئین کے اندر رہتے ہوئے ہوگا۔ مطلب یہ ہے کہ این آر او نہیں ہے۔ ایسا نہیں ہوگا کہ آکر معاملات طے کریں اور بس چلے جائیں۔ مسلم لیگ نون بطور سیاسی جماعت اپنا کام جاری رکھے گی، جو اہل لوگ ہیں، وہ پارٹی چلائیں اور ان کی سیاست میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ صابر شاکر نے کہا کہ اس سارے معاملے کو طے ہونے میں دو سے تین ماہ کا عرصہ لگے گا، اس سے زیادہ وقت نہیں لگے گا، اگر ایک رقم طے ہو جائے تو یہ معاملہ جلد طے ہو جائے گا، کیونکہ کنٹرول میاں نواز شریف نے خود لے لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 813428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش