0
Saturday 31 Aug 2019 09:49

کشمیری بھائیوں کے لئے پاکستانی قوم کے جذبات قابل قدر ہیں، سردار عتیق

کشمیری بھائیوں کے لئے پاکستانی قوم کے جذبات قابل قدر ہیں، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کے لئے قوم کے جذبات قابل قدر ہیں، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قوم کا بچہ بچہ سڑک پر آیا ہے، عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا حق دلانے میں کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی رابطہ کونسل پاکستان کی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ سردار عتیق نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر کڑے وقت میں کشمیری بھائیوں کا ساتھ دیا اور زلزلہ کے موقع پر جس بھرپور طریقے سے کشمیری عوام کی خدمت کی وہ قابل تعریف ہے۔ تقریب سے چیئرمین قومی رابطہ کونسل پاکستان عبدالمجید امجد نے اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 813656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش