0
Saturday 31 Aug 2019 20:30

محرم الحرام میں تمام مسالک کے درمیان یکجہتی کی فضا برقرار رکھی جائے، حافظ حسین احمد

محرم الحرام میں تمام مسالک کے درمیان یکجہتی کی فضا برقرار رکھی جائے، حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں تمام مسالک کے درمیان یکجہتی اور ہم آہنگی کیلئے ضروری ہے کہ ہم آہنگی کی فضا کو برقرار رکھا جائے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ اس وقت کشمیر، فلسطین اور مسلم امہ پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، اس کیلئے حضرت امام حسینؑ کی طرح حق کیلئے سر کٹانا مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کل سویت یونین اور امریکا افغان مجاہدین کے سامنے نہیں ٹھہر سکے، تو اب مظلوم کشمیری مجاہدین کے سامنے بھارت اور اس کے حلیف بھی نہیں ٹھہر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام جذبہ آزادی سے سرشار ہوکر میدان میں نکل چکے ہیں، جبکہ بھارت، امریکا، اسرائیل اور اس کے در پردہ حلیف اپنے انجام کو پہنچیں گے۔
خبر کا کوڈ : 813808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش