0
Monday 2 Sep 2019 12:53

کوہاٹ، قومی وحدت کونسل کے زیراہتمام استقبال محرم اجلاس

کوہاٹ، قومی وحدت کونسل کے زیراہتمام استقبال محرم اجلاس
اسلام ٹائمز۔ قومی وحدت کونسل کے زیراہتمام استقبال محرم کے حوالے سے کوہاٹ میں شیعہ، سنی علمائے کرام، عمائدین اور مشران کا اجلاس منعقد ہوا۔ قومی وحدت کونسل کے سربراہ ریٹائرڈ چیف جسٹس ابن علی کے حجرے میں اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ اقبال حسین بہشتی، امامیہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ خورشید انور جوادی، شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی، علامہ سید قیصر عباس، ہاشم رضا، علامہ منتظر، ریاض حسین الحسینی، اہلسنت مشر سیٹھ گوہر بنگش، مولانا عبد الجلیل، نسیم عباس بنگش اور دیگر شیعہ، سنی علمائے کرام اور مشران قوم نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے محرم الحرام کو اتحاد و وحدت کی بنیاد قرار دیتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ مسلمان اپنے باہمی اختلافات کو دور کریں، پاکستان بھر میں شیعہ، سنی کا کوئی مسئلہ نہیں، شیعہ عمائدین نے کہا کہ کوہاٹ انتظامیہ نے کے ڈی اے مسجد کا مسئلہ خود پیدا کیا ہوا ہے۔ یہ شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے، کوہاٹ انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلہ کو حل کیا جائے، تاکہ ایام عزاء متاثر نہ ہوں۔ مسئلہ حل کئے بغیر کوہاٹ انتظامیہ سے تعاون کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 814041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش