0
Tuesday 28 Jun 2011 20:30

سردار عتیق کو قازقستان جانے کی اجازت، وزیراعظم گیلانی نے طیارہ فراہم کر دیا

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق کو قازقستان جانے سے روک دیا گیا
سردار عتیق کو قازقستان جانے کی اجازت، وزیراعظم گیلانی نے طیارہ فراہم کر دیا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کو قازقستان جانے کے لئے خصوصی طیارہ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعظم گیلانی نے وزارت خارجہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ او آئی سی کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے سردار عتیق کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور قازقستان میں بھی تمام پروٹوکول کا خیال رکھا جائے۔ اس سے قبل وزیر اعظٕم آزاد کشمیر سردار عتیق کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر قازقستان جانے سے روک دیا گیا۔ سردار عتیق او آئی سی کانفرنس میں شرکت کے لئے قازقستان جا رہے تھے۔  سردار عتیق نے کہا کہ انتظامیہ نے آگاہ کیا ہے کہ انہیں او آئی سی کانفرنس میں جانے کی ضرورت نہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کی اجازت، وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنا طیارہ فراہم کر دیا۔ قبل ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کو ہوائی اڈے پر روک لیا گیا تھا، جہاں سے وہ طیارے کے ذریعے قازقستان میں شروع ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہو رہے تھے۔ ہوائی اڈے پر انھیں وزارت خارجہ کی جانب سے پیغام دیا گیا تھا کہ انھیں او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لئے جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جس پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے شدید احتجاج کیا تھا۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق کو قازقستان جانے سے روک دیا گیا
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد کو او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے جانے سے روک دیا گیا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عتیق نے بتایا کہ جب وہ اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان روانگی کی غرض سے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے تو وزارت خارجہ کی جانب سے انکے ساتھیوں کو پیغام دیا گیا کہ آپ کو اب جانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے کشمیریوں کی نمائندگی کی غرض سے خاص طور پر کوئی نہ کوئی جاتا تھا، تاہم یہ پہلی بار ہے کہ حکومت نے ایسا اقدام اٹھایا، جس سے کشمیر کاز کیلئے منفی تاثر قائم ہوتا ہے۔









خبر کا کوڈ : 81720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش