0
Friday 4 Oct 2019 11:56

نوشہرہ، جلوزئی میں لاپتہ ہونیوالی بچیوں کو پولیس نے بازیاب کرا لیا

نوشہرہ، جلوزئی میں لاپتہ ہونیوالی بچیوں کو پولیس نے بازیاب کرا لیا
اسلام ٹائمز۔ ضلع نوشہرہ میں گذشتہ ماہ تھانہ جلوزئی کی حدود سے لاپتہ ہونے والی بچیوں کو پولیس نے بازیاب کرا لیا۔ ڈی ایس پی تحصیل پبی خالد جان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لاپتہ ہونے والی دونوں بچیاں راولپنڈی بس اڈے کے نزدیک سبزی منڈی سے ملی جن کو بازیاب کرنے کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق 12 سالہ بچی ماں سے ناراضگی کی وجہ سے گھر سے نکل گئی تھی اور گھر سے نکلتے ہوئے اپنی 4 سالہ بہن کو بھی ساتھ لے گئی۔ انہوں نے کہا کہ بچی گھر سے نکل کر راولپنڈی پہنچ گئی تھی۔ دونوں بچیوں کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر تھانہ جلوزئی میں بچیوں کی والدہ مدعیت میں درج کی گئی تھی، بچیوں کا والد سعودی عرب میں برسر روزگار ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں بچیاں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور کرائے کے گھر میں رہائش پزیر ہیں۔ لاپتہ ہونے والی بچیوں کی باحفاظت بازیابی پر والدہ نے پولیس اور میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 820047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش