0
Thursday 30 Jun 2011 20:54

آزاد کشمیر الیکشن کے بعد کاغذی شیر سامنے آ گئے ہیں، سینیٹر بابر اعوان

آزاد کشمیر الیکشن کے بعد کاغذی شیر سامنے آ گئے ہیں، سینیٹر بابر اعوان
لاہور:اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کے بعد کاغذی شیر سامنے آ گئے ہیں، کوئی یہ نہ سوچے کہ حکومت جا رہی ہے، نہ حکومت جائے گی نہ کوئی اتحادی جائے گا۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ اس موقع پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض بھی موجود تھے۔ سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایشیا کی سب سے بڑی تحریک ہے، نہ پہلے کبھی میدان چھوڑا ہے، نہ اب بھاگیں گے، آزاد کشمیر الیکشن میں اس سے قبل کبھی نہیں کہا گیا کہ دھاندلی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے والے بتائیں گے وہ کس کی خدمت کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا مسلم لیگ ن نے جماعت اسلامی سمیت سب کو دھوکا دیا ہے۔
بابر اعوان نے مزید کہا کہ نوازلیگ کی قیادت کو صرف اپنا مفاد عزیز ہے اس کے علاوہ انہیں کسی سے کوئی غرض نہیں، انہوں نے کہا کہ کروڑون روپے تنوروں میں جھونکنے کے بعد پنجاب کا خادم اب ییلو کیب سکیم کے ذریعے مزید غریب عوام کے پیسے ڈکارنے کیلئے تیار ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کا احتساب کرنا چاہیے، یہ خدمت کی آڑ میں ملک کو لوٹنے میں مصروف ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں اب ہر بندہ چور نظر آتا ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور اس کی جڑیں عوام میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 82145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش