0
Saturday 12 Oct 2019 14:17

العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف اور نیب کی اپیلیں 29 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر

العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف اور نیب کی اپیلیں 29 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل 29 اکتوبر کو سماعت کے لئے مقرر کردی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی نواز شریف کی سزا بڑھانے کے لئے اپیل کی سماعت بھی 29 اکتوبر کو ہی ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی۔ نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے، نواز شریف نے متفرق درخواست میں جج ارشد ملک کے بیان حلفی پر دوسرے فریق کا مؤقف سننے کی استدعا کر رکھی ہے، درخواست میں وڈیو کا فرانزک کرنے والے برطانوی ماہر سمیت 5 افراد کو عدالتی گواہ بنانے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی متفرق درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرکے تحریری جواب طلب کر رکھا ہے۔ العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیل اور متفرق درخواستوں کی سماعت بھی 29 اکتوبر کو ہوگی۔ جج ارشد ملک وڈیو کیس سامنے آنے کے بعد نواز شریف اور ناصر بٹ نے متفرق درخواستیں دائر کیں، عدالتی حکم پر جج ارشد ملک کے بیان حلفی اور پریس ریلیز کی مصدقہ نقول فریقین کو فراہم کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 821648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش