0
Tuesday 15 Oct 2019 20:38

ریاست میرے والد کی گرتی صحت کو دباﺅ بڑھانے کیلئے استعمال کر رہی ہے، بلاول

ریاست میرے والد کی گرتی صحت کو دباﺅ بڑھانے کیلئے استعمال کر رہی ہے، بلاول
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ریاست میرے والد سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی گرتی صحت کو میری پارٹی پر دباﺅ بڑھانے کیلئے استعمال کر رہی ہے۔ آصف زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کئے جانے پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سرکاری ڈاکٹروں نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق متعدد رپورٹس دیں، جن میں آصف زرداری کو جیل میں طبی سہولیات اور اسپتال منتقل کرنے کی سفارشات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگست سے کسی بھی فرد جرم کے بغیر قید میرے والد ابھی تک طبی سہولیات کے منتظر ہیں، انہیں طبی سہولیات نہ دے کر بنیادی انسانی حق سے محروم کیا جا رہا ہے، ناصرف انہیں اسپتال نہیں لے جایا گیا، بلکہ فریج تک مہیا نہیں کیا گیا کہ وہ اپنی انسولین اور دیگر دوائیں رکھ سکیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے خبردار کیا کہ اگر خدانخواستہ میرے والد کو کچھ ہوا تو میں اس حکومت کو ذمہ دار سمجھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اوچھے حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود ہم اپنے اصول اور جمہوری جدوجہد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 822240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش