0
Sunday 20 Oct 2019 10:56

لاہور، چہلم اور عرس کی مانیٹرنگ کیلئے 3 کنٹرول روم فعال

لاہور، چہلم اور عرس کی مانیٹرنگ کیلئے 3 کنٹرول روم فعال
اسلام ٹائمز۔ چہلم حضرت امام حسینؑ اورعرس حضرت داتا گنج بخشؒ کی مانیٹرنگ کیلئے قائم کئے گئے تینوں کنٹرول روم فعال کر دیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم میں افسران ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ محمکہ داخلہ میں قائم کنٹرول روم میں پورے صوبے کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔ سیف سٹی اتھارٹی کے کنٹرول روم میں بھی جلوس کو خصوصی طور پر مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ محکمہ داخلہ کے اعلیٰ افسران بھی سول سیکرٹریٹ میں قائم کردہ کنٹرول روم میں موجود ہیں اور تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کیساتھ رابطے میں ہیں۔

لاہور میں امام بارگاہ حویلی الف شاہ سے برآمد ہونیوالے چہلم کے مرکزی جلوس کے روٹ پر 2 عارضی ہسپتال بھی قائم کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور اصغر جوئیہ کا کہنا تھا کہ جلوس میں شریک ہونیوالے عزاداروں کی سہولت کیلئے تمام انتظامات موثر انداز میں کئے گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی جلوس میں موجود ہیں، جو صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ کنٹرول روم سے بھی افسران جلوس کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں جبکہ سیف سٹی اتھارٹی کی کیمروں سے بھی سیف سٹی کے کنٹرول روم میں مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 823020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش