0
Thursday 31 Oct 2019 15:26

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے یورپین وفد کے دوری کشمیر کی مذمت کی

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے یورپین وفد کے دوری کشمیر کی مذمت کی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی، پارٹی کی انچارج برائے اترپردیش پرینکا گاندھی اور آنند شرما سمیت کئی حزب اختلاف کے لیڈروں نے مرکزی حکومت کی جانب سے یورپین پارلیمان کے 27 ارکان پر مشتمل وفد کو کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دینے پر سخت ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اس اقدام کو اپنوں پے ستم غیروں پے کرم سے تعبیر کیا ہے۔ تاہم سرینگر میں کانگریس پارٹی کے لیڈروں فاروق اندرابی اور چنی سنگھ نے یورپی ارکان پارلیمان سے ملاقات کی۔ راہل گاندھی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ملک کے منتخب عوامی نمائندوں کو کشمیر جانے سے روکا جاتا ہے اور غیر ملکی ارکان کا استقبال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا ہے کہ کیا کشمیر میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ راہل گاندھی نے لکھا کہ جب ہم گئے تو ہمیں روک کر واپس بھیجا گیا۔ پرینکا گاندھی اور آنند شرما نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا۔ کانگریس پارٹی کے لیڈر جے رام رمیش کا اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ جب بھارت کے سیاستدانوں کو کشمیر میں لوگوں سے نہیں ملنے دیا جاتا ہے تو یورپین پارلیمانی اراکین کو کشمیریوں سے کیسے ملنے دیا جاتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 824897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش