0
Monday 11 Nov 2019 22:43
ایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے جس کا بعد میں ازالہ نہ ہو سکے

بیماری پہ سیاست نہیں کرنی چاہیئے، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالیں، چوہدری شجاعت

بیماری پہ سیاست نہیں کرنی چاہیئے، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالیں، چوہدری شجاعت
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور کابینہ کو چاہئے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے بڑے دل کا مظاہرہ کریں۔ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے علاج کی خاطر باہر جانے کے معاملے کو سرکاری گورکھ دھندے میں نہ الجھایا جائے بلکہ نواز شریف کی درخواست پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کو چاہئے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے بڑے دل کا مظاہرہ کریں، خدانخواستہ اگر نواز شریف کو کْچھ ہوگیا تو ملکی سیاست مزید تلخ ہو جائے گی۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سرکاری گورکھ دھندے میں الجھا گیا تو ملک میں افراتفری ہوگی، ملکی معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا جس سے عوام کے لئے بھی مشکلات میں اضافہ ہو گا، اس لئے ایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے جس کا بعد میں ازالہ نہ ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 826863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش