0
Sunday 17 Nov 2019 16:00

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے میں مدد پر چودھری برادران کا شکریہ، شہباز شریف

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے میں مدد پر چودھری برادران کا شکریہ، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جاتی امراء میں اپنے بھائی نواز شریف کی عیادت کی۔ اس موقع پر مریم نواز بھی وہاں موجود تھیں جبکہ ڈاکٹر عدنان نے ان کی صحت سے متعلق بریف کیا۔ اس دوران انہوں نے ایک بیان میں چودھری برادران سمیت ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے ان کی معاونت کی۔ شہبازشریف نے نواز شریف سے ان کی طبیعت کا احوال پوچھا اور انہیں اب تک ہونیوالے معاملات سے متعلق آگاہ بھی کیا۔

شہباز شریف نے نواز شریف سے کہا کہ تمام انتظامات مکمل ہیں آپ بس تیاری کریں۔ اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں نے دشمنی کی سیاست نہیں کی بلکہ انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ وہ چودھری شجاعت، چودھری پرویز الٰہی، اے این پی، چیئرمین سینیٹ اور عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں ساتھ  دیا۔ شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے تاخیر کی لیکن اللہ تعالیٰ نے ریلیف دیا۔
خبر کا کوڈ : 827840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش