0
Wednesday 27 Nov 2019 12:03

وسیم عباس اہلحدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر، اویس اکبر سیکرٹری جنرل منتخب

وسیم عباس اہلحدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر، اویس اکبر سیکرٹری جنرل منتخب
اسلام ٹائمز۔ اہلحدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان کی مرکزی شوریٰ کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ راوی روڈ لاہور میں ہوا جس میں پاکستان بھر سے نمائندگان مجلس شوریٰ نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین اہلحدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن انتخابی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر طارق عباس چودھری نے انتخابات کے قوانین کے تحت انتخابی مرحلہ مکمل کروایا، جس میں تمام اراکین شوریٰ نے اتفاق رائے سے وسیم عباس کو بلا مقابلہ صدر اور ملک اویس اکبر کو سیکرٹری جنرل اہلحدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن منتخب کر لیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور راشد ناظم ذیلی تنظیمات مرکزیہ نے نومنتخب ذمہ داران سے حلف لیا اور نظم کی اہمیت، اطاعت امیر، اخلاص اور دیگر اہم امور پر روشنی ڈالی اور کہا موجودہ دور میں اسلام فوبیا سے نمٹنے کیلئے بھی ہمیں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، ہم ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ لارس تھورسن پر نفرت انگیز جرائم کا مقدمہ درج کرکے سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے۔
 
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کی سرعام گستاخی باعث تشویش ہے اور اقوام متحدہ کی احترام کی پالیسی دم توڑ گئی ہے اور بہادر نوجوان عمر الیاس نے ثابت کر دیا کہ مسلم اُمہ قرآن مجید کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، ہم غازی عمر الیاس کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ناروے کے شہر کرستپان ساند میں رواں ہفتے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ سے مسلمانوں کے جذبات و احساسات کو مجروع کیا گیا اور کرستپان ساند شہر میں پہلے مجمع لگایا اور پھر لوگوں کے سامنے قرآن کریم کو آگ لگا کر مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کیا، مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کریم آتش سوزی کے واقعہ جو پولیس کے سامنے ہوا اس پر پوری دنیا کے مسلمانوں کو شدید صدمہ اور دْکھ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک شخص قرآن مجید کے بے حرمتی کرتا رہا اور پولیس جانبدارانہ طور پر خاموش تماشائی بن کر دیکھتی رہی ملعون شخص کو سرعام پھانسی لگانے کے مطالبے کیلئے اہل اسلام سراپا احتجاج ہیں۔ آخر میں نومنتخب ذمہ داران سے حلف لیا گیا۔ نومنتخب ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جماعت کی پالیسی اور طلبہ کے حقوق کی جنگ کو حقیقی محاذ سمجھتے ہیں جو ہم ہمیشہ جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 829247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش